ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شامی سرحد کے قریب حزب اللہ اور جنگجوؤں میں لڑائی، لبنانی ثالث ہلاک

شامی سرحد کے قریب حزب اللہ اور جنگجوؤں میں لڑائی، لبنانی ثالث ہلاک

Sun, 23 Jul 2017 17:03:03  SO Admin   S.O. News Service

دمشق23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی سرحد کے قریب حزب اللہ اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں میں فریقین کے درمیان ثالثی کرنے والا ایک لبنانی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز حزب اللہ اور جرودالرسل نامی عسکریت پسند گروپ کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوسرے روز احمد الفلطی نامی یہ ثالث ہلاک ہو گیا۔ الفطلی کی گاڑی جرود ارسل کی شیلنگ کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم بعدمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ گزشتہ روز حزب اللہ نے اس پہاڑی علاقے میں پیش قدمی کا دعویٰ کیا تھا۔
 


Share: